لاہور قلندرز، اے این ایف کے درمیان منشیات کیخلاف آگاہی کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے


ویب ڈیسک July 03, 2025
رواں سیزن میں سامنے آنے والے3بہترین کھلاڑیوں کوماہانہ معاوضہ دیتے ہوئے تربیت کے ہرممکن مواقع فراہم کریں گے،عاطف رانا۔ فوٹو : فائل

لاہور:

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔

اس ایم او یو کے تحت لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔

مقبول خبریں