سانحہ سوات کے بعد تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن میں امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال کو بھی گرادیا گیا

 پی ٹی ائی کے ایم این اے کے قریبی رشتہ دار کے شادی ہال اور پیٹرول پمپ کو خالی کرنے کیلئے اج تک ڈیڈلائن دے دی گئی


ویب ڈیسک July 03, 2025

سانحہ سوات کے بعد دریائے سوات کے کنارے قائم تجاوزات کےخلاف اپریشن میں اب تک40سے زائد عمارتیں گرائی گئیں۔

آپریشن سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز فضاگٹ میں سابق گورنر غلام علی کے ٹاون میں عارضی کمرے گرائے گئے تھے۔

امیر مقام کے ہوٹل کی باونڈری وال کو گرادیا گیا، باقی بلڈنگ کو کلیر قرار دے دیاگیا، پی ٹی ائی کے ایم این اے سلیم الرحمان کے قریبی رشتہ دار کے شادی ہال اور پٹرول پمپ کو خالی کرنے کیلئے اج تک ڈیڈلائن دی گئی تھی۔

دوسری جانب دریا میں ڈوبنے والے لا پتا بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا، ریسکیو اہلکار گہرے پانی اور تیز بہاؤ میں مسلسل تلاش میں مصروف رہے۔
 
ترجمان  نے بتایا کہ  اب تک 12 لاشیں برآمد، سیالکوٹ کا عبداللہ تاحال لاپتہ ہے، فضاگٹ سے لنڈاکے تک دریا کے مختلف مقامات پر باریک بینی سے سرچ آپریشن جاری ہے،  آپریشن میں 30 سے زائد اہلکار اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

ادھر زمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹرجنرل شاہ فہد انکوائرئی کمیٹی کے سامنے ہوئے،  انکوائری کمیٹی کے سوالات کیے کہ واقعہ کے وقت کہاں تھے، کال کس وقت موصول ہوئی، لوگوں کو بچانے کے لیے کیا انتظامات کیے گئے۔

ڈی جی ریسکیو نے جواب دیا کہ واقعہ کے وقت پشاور میں تھا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار روانہ ہوئے تین لوگوں کو بچایا۔ ریسکیو 1122 کو پہلی کال 9 بج کر 45 منٹ پر کال موصول ہوئی۔

ڈی جی ریسکیو  نے کہا کہ  غوطہ خور، کشتی اور دیگر سامان بھیجا گیا،واقعےکےبعد ریسکیواہلکاروں کو معطل کیاگیا، انٹرنل انکوائری کر رہے ہیں۔

سانحہ سوات معاملے پر جسکی کوتائی ہو گی اس کو سزا دی جائے گی، علی امین

اس کے علاوہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ سانحہ سوات معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتائی ہو گی اس کو سزا دی جائے گی، کوئی بھی طاقت ور نہیں ہے، تجاویزات جس کی بھی ہو اس کو ختم کیا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور  نے کہا کہ سوبے میں جہاں پر بھی تجاویزات ہے اسکے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں،
گورنر کونسلر کی سیٹ جیت نہیں سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، پہلے اس کا نام میں ویلا منڈا تھا اب چپاتہ بن گیا ہے۔

 

مقبول خبریں