لوئر دیر: مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے سینئر قتل، بیوی شدید زخمی

جعمیت علماء اسلام فضل الرحمان کے مقتول رہنما نے پارٹی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا


ویب ڈیسک July 03, 2025

لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی  بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ  نامعلوم افراد  مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس زرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے  جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔

مقبول خبریں