سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نووک جوکووچ نے برطانیہ کے ڈینیئل ایوانز کو مات دے کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔
نووک جوکووچ کی نگاہیں 25 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل پر مرکوز ہیں، بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے فرانس کے کورنٹین موٹیٹ کو زیر کیا۔
ویمنز سنگلز میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا نے امریکی حریف کیرولن ڈولہائیڈ کو مات دی، سابق ومبلڈن چیمپئن الینا ریباکینا نے یونان کی ماریا سیکاری کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ محفوظ کرلی۔