سینٹیکس 600 ملین یورو سے اسٹیل وینچر شروع کرے گا

سین ٹیکس 150میگا واٹ سے زیادہ گنجائش پیداوار کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی


Business Reporter September 24, 2012
ایس پی ایل نے منصوبے کیلیے مکمل رقم کا انتظام کرلیا ہے اور اس منصوبے کے رسمی اعلان کا منصوبہ اکتوبر 2012 میں پراگ میں ایک تقریب میں کیا جائے گا. فوٹو: فائل

سینٹیکس پاکستان لمیٹڈ (SPL) کے وفدنے وزیر خزانہ حکومت سندھ مراد علی شاہ اور سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئر مین محمد زبیر موتی والا کی 600 ملین یوروکی لاگت سے اسٹیل بلٹس میکنگ پلانٹ (سالانہ 1.2ملین ٹن گنجائش)کے قیام کے لیے کوششوں کی سرمایہ کاری بورڈکے دفتر میںملاقات کے دوران تعریف کی۔

یہ منصوبہ پاکستان اسٹیل مل کے نزدیک بن قاسم ٹائون میں شروع کیا جائے گا۔اس میٹنگ میں وزیر خزانہ، چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ ، سیکریٹری خزانہ ، سیکریٹری کول اور انرجی ، سیکریٹری انرجی، ڈی جی ایس بی آئی اور دیگر سرکاری افسران بھی شامل تھے ۔سین ٹیکس پاکستان لمیٹڈ چیک ریپبلک کی سین ٹیکس گروپ کی ایک ذیلی تنظیم ہے۔ بریگیڈیئر (ر) اشرف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس پی ایل نے شرکاکو بتایا کہ سپلائرز کے ساتھ تعاون کا معاہدہ تشکیل پا چکا ہے اور منصوبے کے لیے چیک ری پبلک میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے 10ستمبر2012کے دوران فنانس کی منظوری دے دی گئی تھی۔

ایس پی ایل نے منصوبے کیلیے مکمل رقم کا انتظام کرلیا ہے اور اس منصوبے کے رسمی اعلان کا منصوبہ اکتوبر 2012 میں پراگ میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ انھوںنے کہا کہ اس کے علاوہ سین ٹیکس 150میگا واٹ سے زیادہ گنجائش پیداوار کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی اوراس سے پیدا ہونے والی بجلی قومی گرڈ کوفراہم کی جائے گی۔امید ہے کہ یہ منصوبہ جون 2015تک مکمل ہوجائے گا۔ مراد علی شاہ نے اس وسیع منصوبے کو پاکستان میںلانے کے لیے ایس پی ایل اور ایف ڈی آئی کی تعریف کی اور حکومت سندھ کی جانب سے اس منصوبے کے لیے ہر سطح پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ وفد نے پاکستان پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہارکیا اوروزیر خزانہ اورسندھ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اُن کی حوصلہ افزائی کرنے اورتعاون کی یقین دہانی کاشکریہ اداکیا۔