ترکیہ کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشرگوولر بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں


ویب ڈیسک July 09, 2025

اسلام آباد:

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اپنے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ سید علی گیلانی نے ترکیہ وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہاکان فیدان کے دورے کا مقصد باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ان امور میں اقتصادی، تجارتی، سیکیورٹی، اور دفاعی شعبے شامل ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی لانے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشرگوولر بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ سید علی گیلانی نے ان کا بھی پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر قومی دفاع کے دورے میں ترکیہ کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ باضابطہ مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشرگوولر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترک وفد کی دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مقبول خبریں