روس اور پاکستان فطری اتحادی ہیں، روسی نائب وزیراعظم

صدرولادی میرپوتن تمام اہم شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فرو غ دینے کے خواہشمند ہیں،الیکسی اوورچک 


ویب ڈیسک July 10, 2025

روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک  نے پاکستان اورروس کو فطری اتحادی قراردیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار امورخارجہ سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اورمعاون خصوصی برائے صنعت وپیداوار ہارون اختر خان کے زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ماسکو میں ملاقات کے دوران کیا۔

الیکسی اوورچک  نے زور دیا کہ صدرولادی میرپوتن تمام اہم شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فرو غ دینے کے خواہشمند ہیں۔

طارق فاطمی نے اپنے کلمات میں زور دیا کہ قیادت کی سطح پر خیر سگالی دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو یقینی بنا رہی ہے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان کراچی میں نئی سٹیل ملز کے بارے میں جاری مذاکرات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

دونوں فریقوں نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون سمیت تمام کثیر جہتی فورموں پر علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مقبول خبریں