اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 8رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں چیف وہپ رانا ارشد، وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال شامل ہیں۔
ان کے علاوہ پیپلز پارٹی سے علی حیدر گیلانی، ق لیگ سے چویدری شافع حسین اور آئی پی پی سے شعیب صدیقی مذاکرتی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر، پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ صدر لاہور شیخ امتیاز ، اعجاز شفیع اور دیگر کے نام سپیکر کو آج بھجوائے جانے کاامکان ہے۔
اپوزیشن لیڈراحمد خان بھچر معطل ارکان کے کے معاملہ پر مذاکراتی کمیٹی آج ہی بنائیں گے۔
اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کل بروز اتوار کوساڑھے چار بجےپنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کےلیے آج ہی سفارشات مرتب کر لی جائیں گی۔