شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جس میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی بینک کے قریب فائرنگ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سائٹ اے پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 21 سالہ علی رضا کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہ ہے۔
دریں اثنا اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 5 سالہ حسن جان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
پیر آباد پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔