اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ لیاقت چوک گلی نمبر 6 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
پاکستان بازار پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ متوفی کی شناخت 46 سالہ وحید حسین کے نام سے کی گئی جو کہ نشے کا عادی تھا اور اس نے گھر کے اندر خود کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔
متوفی کی لاش پولیس نے ضباطے کی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضاکاروں کے حوالے کر دی ہے۔