روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی والدہ انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر رکن سلیم خالق کی والدہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد غوث الاعظم بفرزون سیکٹر 15 اے 5 میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔