عدالتی پیشیوں سے بہت جلد جان چھڑوا لیں گے، علیمہ خان

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی


ویب ڈیسک July 16, 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بہت جلد عدالتی پیشیوں سے جان چھڑوا لیں گے۔

تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی کیس کے سلسلے میں عبوری ضمانت کی سماعت  کے لیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 30 جولائی تک توسیع کردی۔ دورانِ سماعت مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں ہو سکا، جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے موقع پر مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایک دن اڈیالہ اور ایک دن عدالت، اس سے کب جان چھوٹے گی، جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ بہت جلد عدالتی پیشیوں سے جان چھڑوا لیں گے۔

مقبول خبریں