راولپنڈی کے تھانہ بنی 3 کم سن بچوں کو زہریلہ دودھ پلا کر قتل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ اور مدعی میاں بیوی میں راضی نامہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق شوہر نے بیوی کو 3 بچے زہر سے مارنے کا خون معاف کر دیا، شوہر نے عدالت میں بیان دیا کہ تینوں بچوں کا خون بیوی ملزمہ کو معاف کر دیا اسے بری کر دیا جائے، خون بہا معافی کا اشٹام پیپر بیان حلفی بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا، ایڈیشنل سیشن جج شمس حسنین 19 جولائی کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
خانگی جھگڑے پر بیوی زونیرا نے دودھ میں زہر ملا کر بچوں کو پلا دیا تھا، زہریلہ دودھ پینے سے 8 ماہ کی مرثیہ، اڑہائی سالہ نوئیل، چار سالہ منسا جانبحق ہوگئی۔
تھانہ بنی پولیس نے 24 جون گزشتہ ماہ شوہر سالم مسیح کے بیان پر مقدمہ درج کیا، ملزمہ ظالم ماں زونیرا بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہے۔
والد مدعی سالم مسیح نے کہا کہ سینٹری ورکر ہوں فیملی بڑوں کے جرگہ پر خون بہا معاف کرتا ہوں۔
دونوں مدعی مقدمہ اور ملزمہ کیس کی 5 سال قبل شادی ہوئی تھی۔