لاہور، اکبری منڈی میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

 ریسکیو حکام نے آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ کو کلیئر کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 17, 2025

اندرون لاہور کے علاقے اکبری منڈی میں سونی پکوڑوں والا کے قریب ایک رہائشی مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع دینے والے کالر نے بتایا کہ واقعے کے بعد کم از کم تین افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا اور متاثرہ افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے بھرپور امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں 55 سالہ سمینہ بی بی زوجہ ذوالفقار، دو سالہ رجب ولد طاہر، اور 22 سالہ حسن ولد ذوالفقار جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام نے آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں