راولپنڈی: شدید ترین طغیانی کے باعث 16 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے

راولپنڈی: شدید ترین طغیانی کے باعث 16 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے


ویب ڈیسک July 17, 2025

راولپنڈی کے نواحی علاقے لادیاں میں ریسکیو آپریشن کرکے 16 افراد کو بچا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

جڑواں شہروں کے کچھ علاقوں میں کل رات سے اب تک 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دریا سواں میں شدید ترین طغیانی کے باعث لادیاں کے قریب 16 افراد سیلابی ریلے میں گھر گئے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فوری طور پر اے سی صدر کی نگرانی میں ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا جس نے سیلاب میں گھرے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن کیا۔

سیلابی ریلے میں گھر ے 12 افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جب کہ ریسکیو ٹیم لادیاں میں سیلابی ریلے مزید 5   افراد کو بچا نے کے لئے کوشاں ہے۔

مقبول خبریں