پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست حکومتی رکن حافظ عبدالکریم نے جیت لی

345 ووٹ کاسٹ تین ووٹ مسترد، اپوزیشن کے رکن مہر عبدالستار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے


ویب ڈیسک July 21, 2025

پشاور:

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن حافظ عبدالکریم 242 ووٹ لے کر جیت گیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہا۔ سینیٹ کی ایک سیٹ کے لیے پولنگ ہوئی، جہاں مسلم لیگ ن کی جانب سے چیف وہپ رانا ارشد پولنگ ایجنٹ مقرر ہوئے، اپوزیشن کی جانب سے رانا شہباز نے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سرانجام دیے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخاب میں پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیے۔ 

سینیٹ کی ایک نشست کے لیے کاؤنٹنگ کا عمل مکمل ہوا تو پریذائیڈنگ آفیسر نے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 242 ووٹ لے کر جیت گیے۔ اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنا حق رائے استعمال کیا۔

پولنگ کے دوران 368 ووٹ میں سے 345 ووٹ کاسٹ ہوئے جب کہ مسترد ووٹوں کی تعداد 3 رہی۔ حتمی نتائج الیکشن کمیشن اسلام آباد جاری کرے گا۔

مقبول خبریں