1560 کسٹمز اہلکار بھرتی کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

تاریخ میں توسیع حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کی گئی ہے، ایف بی آر


بزنس رپورٹر July 21, 2025

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کنٹریکٹ پر 1560 کسٹمز سپاہی بھرتی کرنے کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی کے خواہش مند امیدوار اب 31 جولائی تک نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق پہلے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی تھی حکام کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں