ٹی20 میں آسٹریلیا کی تیسری وکٹ کیلیے سب سے بڑی شراکت

آسٹریلوی بیٹرز نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران سرانجام دیا


ویب ڈیسک July 23, 2025

آسٹریلیا نے ٹی20 فارمیٹ میں تیسری وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت قائم کرتے ہوئے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جوش انگلس اور کیمرون گرین نے آسٹریلیا کی جانب سے تیسری وکٹ کی شراکت میں سب سے زیادہ رنز جوڑے۔ دونوں نے ملکر 131 رنز بنائے جو کینگروز کی طرف سے ریکارڈ ہے۔

آسٹریلوی بیٹرز نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران سرانجام دیا۔

اس سے قبل، ایرون فنچ اور گلین میسکویل نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 118 رنز بنائے تھے، تاہم جوش انگلس اور کیمرون گرین کی جوڑی نے یہ ریکارڈ پاش پاش کر دیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف محض 15.2 اوورز میں حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

مقبول خبریں