پینی فارتھنگ سائیکل چلا کر خاتون نے دو انوکھے ریکارڈ بنا دیے

خاتون پینی فارتھنگ سائیکل پر پہلے بھی ریکارڈ بنا چکی ہیں


ویب ڈیسک July 24, 2025

کینیڈا کی ایک خاتون نے پینی فارتھنگ چلا کر دو ریکارڈ بنا لیے۔

آسٹریلوی ریاست تسمانیا کے شہر برنی میں لیزان ولموٹ نے اپنی وکٹورین اسٹائل بائی سائیکل پر خواتین کی کیٹگری میں پینی فارتھنگ پر سب سے زیادہ رفتار اور کم وقت میں ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے ریکارڈ قائم کیے۔

لیزان وِلموٹ 52.75 سیکنڈ میں ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور ان کی ٹاپ اسپیڈ 41.71 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچی۔

 

اس سے قبل لیزان نے خواتین کی کیٹگری میں ایک گھنٹے میں پینی فارتھنگ پر طویل فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا جس کو بعد میں برطانوی خاتون میلیسا اِزڈیل نے اپنے نام کر لیا تھا۔

مقبول خبریں