پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا

شاندانہ گلزار، خدیجہ شاہ ودیگر بس فوٹو بنانے آتے تھے،  قیدی کارکنان اور ان کے ورثا کا شدید غصے کا اظہار


ویب ڈیسک July 24, 2025

پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا  جب کہ  کارکنان اور ان کے ورثا شدید غصے میں ہیں اور انہوں نے  پی ٹی آئی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ 

ورثا  نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو زلیل و خوار کیا جاتا ہے ، صبح لے کے آتے ہیں شام کو واپس لے کے جاتے ہیں، نہ کھانا دیا جاتا ہے اور نہ ہی خیال رکھا جاتا ہے، کبھی پوچھا نہیں گیا کہ ہم کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے صرف دعوے ہی ہیں، میڈیا پہ کہا جاتا ہے کہ ہم باقاعدگی سے کارکنان کا خیال رکھتے ہیں ایسا کچھ بھی ہیں ہے۔

قیدی کارکن نے کہا کہ شاندانہ گلزار، خدیجہ شاہ ودیگر بس فوٹو بنانے آتے تھے۔

مقبول خبریں