چیئرمین ایف بی آر مثبت کوششیں جاری رکھیں، ہم سب ملکر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا

چئیرمین ایف بی آر ملک کیلئے بہت جلد ہی اچھے اقدام کرنا چاہتے ہیں لیکن آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگے گا


ویب ڈیسک July 26, 2025

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین ایف بی آر،  مذکورہ FBR کے افسر کو بروقت معطل کر کے نوکری سے برطرفی کی کارروائی کا آغاز آپ کی پاکستان کے لیے نیک نیتی کا اظہار ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے بدمعاشی نہیں، FBR چئیرمین صاحب آپ ملک کے لیے بہت جلد ہی اچھے اقدام کرنا چاہتے ہیں لیکن جب نظام کا آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگوں سے عزت، احترام اور پیار سے جو کہیں گے وہ پاکستان کیلئے کرنے سے گریز نہیں کریں گے، یہ ہمارا سرمایہ ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اچھے اقدام کے لیے کرتے رہیں گے۔

 

مقبول خبریں