آزادکشمیر میں دلخراش واقعہ: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد

افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔


صالح مغل July 27, 2025

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔

بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر لڑکی کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔

مقبول خبریں