کراچی: عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا


ویب ڈیسک July 29, 2025
محکمہ تارکین وطن کا پروگرام ختم کرنے کی وجوہات 90 روز میں پیش کرے، نئی درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم مرکز 90 کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل انسدسد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بے گناہ قرار دے دیا, عدالت نے ایم کیو ایم مرکز 90 کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔

وکیل صفائی مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ نے گاڑی میں صرف صولت مرزا کو دیکھا تھا، منہاج قاضی کا مقدم ےسے کوئی تعلق نہیں۔

منہاج قاضی کی گرفتاری کے بعد مدعیہ شہناز حامد نے اپنا موقف تبدیل کرلیا۔ شہناز حامد نے واقعہ کے 29 دن کے بعد سپریم کورٹ میں کہا کہ انہوں نے واقعہ نہیں دیکھا، منہاج قاضی کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر کراچی الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے ایم شاہد حامد کو 1997 میں قتل کردیا گیا تھا۔

مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 1999 میں سزائے موت سنائی تھی۔

صولت مرزا کو 2015 میں پھانسی دے دی گئی تھی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا۔ صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کیخلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

مقبول خبریں