سیاسی گھرانے کی شخصیت کے 10 کروڑ ڈالر کرپٹو کے کام میں ڈوب گئے

کرپٹو کے کام میں سب کو نقصان نہیں ہوا بلکہ بہت سارے لوگوں نے اس کام سے کمایا بھی ہے، سابق وزیر خزانہ


ویب ڈیسک July 29, 2025

پاکستان کے ایک سیاسی گھرانے کی شخصیت مبینہ طور پر کرپٹو ٹریڈنگ کے کام میں 10 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم سے محروم ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے اس حوالے سے انکشاف کیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوے کی تائید کی۔

مفتاح اسماعیل نے کرپٹو کرنسی کی مخالفت کی جبکہ سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ اگر حکومت اس کام میں پیسہ لگائے گی تو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ کرپٹو کے کام میں سب کو نقصان نہیں ہوا بلکہ بہت سارے لوگوں نے اس کام سے کمایا بھی ہے۔

اس انکشاف کے بعد ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ حکومت پاکستان ڈیجیٹل کرنسی پر عملدرآمد کے حوالے سے عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
 

مقبول خبریں