سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں  منائی گئی

نمبر ون ٹی 20 بولر نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا


ویب ڈیسک August 06, 2025

آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹی 20 بولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں  منائی گئی۔

سعدیہ اقبال نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

سعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ  جیت کر خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔

دریں اثنا پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز بدھ سے ڈبلن میں شروع ہوگی۔

 بلند عزائم کے ساتھ جانے والی گرین شرٹس فاتحانہ آغاز کے لیے پُراعتماد ہیں، سیریز کے دیگر 2 میچز بھی اسی وینیو پر بالترتیب 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں۔

مقبول خبریں