کراچی، منگھوپیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

دونوں ملزمان افغانستان کے معروف عسکری کیمپ سے تربیت یافتہ ہیں


ویب ڈیسک August 11, 2025

کراچی:

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم "فتنہ تل خوارج" (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان افغانستان کے معروف عسکری کیمپ سے تربیت یافتہ ہیں اور انتہائی مطلوب شدت پسند شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہیں اور ملزمان کو شہر کراچی میں کسی کارروائی کے غرض سے بھیجا گیا تھا اور انہیں ٹارگٹ دینا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو مزید انٹیروگیٹ کیا جا رہا ہے اور تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں کراچی میں مقدمات قائم کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں