یورپی جوڑا شادی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے شادی کے ٹکٹ فروخت کرنے لگ گیا

آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ان ٹکٹوں کی فروخت شروع کی گئی


ویب ڈیسک August 13, 2025

یورپ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مہمانوں کو دعوت دینے کے بجائے شادی میں شرکت کے ٹکٹ بیچنا شروع کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی جوڑا چاہتا تھا کہ شادی شاندار اور یادگار ہو مگر بجٹ کم ہونے کے باعث انہوں نے یہ تخلیقی (کچھ حد تک متنازع) حل نکالا۔

ہر ٹکٹ کی قیمت مخصوص رکھی گئی تھی جس میں کھانے، مشروبات اور تقریب کی تفریح شامل تھی۔

آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ان ٹکٹوں کی فروخت شروع کی گئی اور حیرت انگیز طور پر کئی لوگوں نے دلچسپی بھی ظاہر کی حتیٰ کہ کچھ اجنبی افراد نے ٹکٹ خرید بھی لیے۔

یہ آئیڈیا سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے اور یورپ میں یہ ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے کری ایٹو فنڈ ریزنگ کہا ہے جبکہ کچھ نے اسے شادی کو کاروبار بنانا قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی۔

مقبول خبریں