روس میں فیکٹری دھماکا، 11 افراد جاں بحق، 130 زخمی

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک August 17, 2025

ماسکو: روس کے ریجن ریازن میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاؤڈر بنانے والی فیکٹری میں ہوا، تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

مقبول خبریں