خیبر پختونخوا کا ضلع سوات کا مرکزی شہر مینگورہ ایک بار پھر سیلابی ریلے کی زد میں آگیا۔
رپورٹ کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، بعض مقامات پر سڑکیں بھی ڈوب گئیں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی جانب سے مسلسل اعلانات کیے جارہے ہیں۔
ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے لئے کارروائیاں شروع کردی ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔