عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ائرلائنز پر جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ

 سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کر دیا 


ویب ڈیسک August 19, 2025

عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ائرلائنز کو مبینہ جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے جب کہ سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کر دیا۔ 

خط  کے متن کے مطابق  بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح  80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ائرلائنز کی بروقت آمدورفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔

خط  میں کہا گیا کہ صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے ،بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے،  پی آئی اے کی شرح 69 فیصد، ایئر سیال 46 فیصد، ایئر بلیو 65 فیصداورسیرین ایئر 37 فیصد ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی ایئر لائنز کی تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سی اے اے کو تحریر کیا ہے۔

مقبول خبریں