پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس آج بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بازارِ حصص میں کئی ہفتوں سے تیزی کا رجحان جاری ہے اور اس دوران کئی نئے ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں


اسٹاف رپورٹر August 21, 2025

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جمعرات کے روز  بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 361 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،  جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 952 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد اور سودوں کی خرید و فروخت میں تیزی کے  ساتھ پی ایس ایکس میں  مزید بلندی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس بتدریج 429 اور 636 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ  ایک لاکھ 51 ہزار 227 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

آج مارکیٹ میں تیزی اور مندی کا ملا جلا رجحان جاری ہے جب کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ا یکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں