بالی ووڈ میں آؤٹ سائیڈرز کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ کیرتی سینن کا انکشاف

بالی ووڈ کی اس آؤٹ سائیڈر کو 2021 میں فلم ’ممی‘ میں بہترین اداکاری کیلئے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے


ویب ڈیسک August 22, 2025

اداکارہ کیرتی سینن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں آؤٹ سائیڈرز کیلئے خود کو منوانا آسان نہیں ہے۔ 

بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں کیرتی سینن کا کہنا تھا کہ یہاں کسی کو مفت میں کھانا نہیں ملتا سخت محنت اور جدوجہد سے مقام بنانا پڑتا ہے کیونکہ فلمی پس منظر سے تعلق نہ رکھنے والوں کو انڈسٹری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو آؤٹ سائیڈرز بالی ووڈ میں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہوں انہیں ہمت نہیں ہارنی چاہیئے اور پرعزم رہتے ہوئے حوصلے سے کام لینا چاہیئے کیونکہ انہیں ایسے وقت کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا جب انہیں فلمی دنیا سے تعلق نہ ہونے کے باعث کچھ بھی آسانی سے نہیں مل سکے گا۔

یاد رہے کہ 35 سالہ کیرتی سینن نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماڈلنگ سے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جس کے بعد 2014 میں فلم ہیروپنتی سے انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور آج تک قدم جمائے ہوئے ہیں۔ 

کامیاب کیرئیر بنانے والی بالی ووڈ کی اس آؤٹ سائیڈر کو 2021 میں فلم ’ممی‘ میں بہترین اداکاری کیلئے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ 

 

 

 

مقبول خبریں