پشاور:
لوئر دیر کے علاقے میدان ٹکاٹک میں موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گر گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت 10 سالہ قاسم، 11 سالہ مرتضیٰ اور 9 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
طوفانی بارش اور چھتیں گرنے سے اب تک ڈیرہ اسماعیل خان اور دیر لوئر سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔