گجرات: کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، ماموں زخمی  

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اوور نہ دینے پر کپتان فاخر اقبال، اس کے بھائی اور ماموں پر فائرنگ کی تھی


ویب ڈیسک August 24, 2025

پنجاب کے ضلع گجرات میں کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ماموں زخمی ہو گئے۔

گجران پولیس کے مطابق یہ واقعہ  ایک ہفتے قبل  پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے تنازع پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اوور نہ دینے پر کپتان فاخر اقبال، اس کے بھائی اور ماموں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ٹیم کا کپتان گراؤنڈ میں ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا نوجون زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آج فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کپتان کا بھائی اور ماموں ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں