گوپی بہو کے کردار کیلئے مشہور اداکارہ پیا گھر سدھار گئیں

مداح گوپی بہو کو حقیقت میں بہو بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں


ویب ڈیسک August 26, 2025

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جیا مانک اب بھی ساتھ نبھانا ساتھیا میں 'گوپی بہو' کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران جیا نے بہت سے کردار ادا کیے ہیں، لیکن مداح اس کے 'گوپی' کے کردار سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور یہ آج بھی مشہور ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا مانیک نے اپنے ساتھی اداکار ورون جین سے شادی کرلی ہے اور اس یوگک شادی کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 

مداح گوپی بہو کو اصل میں بہو بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق جیا اور ورون میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دوستی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ 

یاد رہے یہ وہی گوہی بہو ہے جس نے اپنے شوہر اہم جی کا لیپ ٹاپ پانی سے دھو کر تار پر سُکھانے کیلئے لٹکا دیا تھا۔ ڈرامے کے اس سین کی وجہ سے اداکارہ جیا مانک بےحد مشہور ہوئی تھیں اور اب تک ان کی میمز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں۔ 

مقبول خبریں