پشاور:
ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایک ہفتے کی بندش کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
گزشتہ دنوں سیلاب اور شدید موسمی حالات کے باعث ہونے والی تباہیوں کے نتیجے میں سوات، بونیر، دیر لوئر، دیربالا، شانگلہ، چترال، باجوڑ اور ملاکنڈ میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئی تھیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق حالات بہتر ہونے کے بعد آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور تدریسی عمل معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔