150 بچے اورپوتے پوتیاں دیکھنے والا سعودی شخص 125 سال کی عمر میں چل بسا

علی بن جمان نے اپنی زندگی میں متعددسعودی حکومتوں کو قریب سے دیکھا جبکہ انہوں نے 14 بار پیدل چل کر حج کی بھی سعادت حاصل


ویب ڈیسک August 10, 2014
125 سالہ علی بن جمان الہارتھی کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا جا رہا ہے۔۔ فوٹو؛ السبق نیوز

SYDNEY: 150 بچے، پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں دیکھنے والا سعودی شخص 125 سال کی عمر میں چل بسا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے 125 سالہ علی بن جمان الہارتھی کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا جا رہا ہے، علی بن جمان رواں ہفتے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے اورانہیں سعودی عرب کے مشرقی شہر طائف میں واقع قصبے میں سپرد خاک کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علی بن جمان نے لواحقین میں 150 بچے،پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں،پر پوتے اور پرپوتیاں چھوڑی ہیں۔

علی بن جمان نے اپنی زندگی میں متعدد سعودی حکومتوں کو قریب سے دیکھا جب کہ انہوں نے 14 بار پیدل چل کر حج کی بھی سعادت حاصل۔

مقبول خبریں