ٹِک ٹاک نے انسٹاگرام کے براڈ کاسٹ چینلز جیسا فیچر متعارف کرادیا

’بلٹن بورڈ‘ نامی فیچر برانڈز اور تخلیق کاروں کو اپنے فالوورز کے ساتھ عوامی پیغامات شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے


ویب ڈیسک November 14, 2025

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کے براڈ کاسٹ چینلز سے مشابہ فیچر متعارف کرادیا۔

ٹک ٹاک نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم ’بلٹن بورڈ‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے، جو برانڈز اور تخلیق کاروں کو اپنے فالوورز کے ساتھ ایک سے کئی لوگوں تک عوامی پیغامات شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

بلٹن بورڈ دراصل انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز جیسا فیچر ہے، جو میٹا کی ذیلی ایپ نے 2023 میں متعارف کرایا تھا۔

انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز کی طرح، بلٹن بورڈ پر صرف تخلیق کار ہی پیغام پوسٹ کر سکتے ہیں جبکہ فالوورز صرف ایموجی ری ایکشنز دے سکتے ہیں۔ یہ فیچر ٹیکسٹ، تصویر اور ویڈیو پوسٹس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

واضحرہے یہ نیا فیچر ان تخلیق کاروں کے لیے متعارف کیا جا رہا ہے جو کم از کم 18 سال کے ہیں اور ان کے 50 ہزار یا اس سے زیادہ فالوورز ہیں۔

مقبول خبریں