وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کیخلاف جنگ میں وارٹائم لیڈرشپ دکھائی، چیف آف ڈیفنس کے عہدے کے لیے ان سے اچھا کون ہوسکتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ایکس پیج پر جاری کردہ ویڈیو پیغام کے ساتھ مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے زیادہ اچھی تقرری چیف آف ڈیفنس کے لئے کیا ہوسکتی ہے، انہوں نے بھارت کیساتھ جنگ میں وار ٹائم لیڈر شپ دکھائی۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’میں حلفاً یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے یا نوازشریف صاحب نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا، انہوں نے ہم سے انتقام لیا تھا۔ ان سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لیا ہے‘۔
یہ ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے ,اگر یہ ضمیر پہلے جاگے ہوتے جب نوازشریف صاحب کو , مجھے اور باقی لوگوں کو غلط سزائیں ملیں ,اور ہم نے 6 سال انکے ضمیر نہ جاگنے کا جو ہم نے خمیازہ بھگتا۔کاش یہ ضمیر پہلے جاگ جاتے۔میں حلفاً یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے اور نوازشریف صاحب نے کسی سے انتقام نہیں لیا۔