پنجاب حکومت کا طاہر القادری کے مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود رکھنے کا فیصلہ

حکومت 14 اگست کو عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن سے باہر نہیں نکلنے دے گی، اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک August 12, 2014
تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے متعلق آج کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

حکومت پنجاب نے عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل آج طے کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں صوبائی حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 14 اگست کو عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن سے باہر نہیں نکلنے دے گی اور ماڈل ٹاؤن کو اس روز سیل کردیا جائے گا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کا آزادی مارچ بھی زیر بحث آیا تاہم اس سے متعلق آج کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

مقبول خبریں