ساہیوال: آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لئے نکلی لیکن تھوڑی دیر بعد لڑکی کا فون بند ہوگیا اور یونیورسٹی بھی نہ پہنچی، ڈی پی او


ویب ڈیسک November 25, 2025

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اغوا کی واردات تین روز قبل کی  گئی، ڈی پی او نے بتایا کہ طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لئے نکلی لیکن تھوڑی دیر بعد لڑکی کا فون بند ہوگیا اور یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔

ڈی پی او  عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا تھا، پولیس فرید ٹاون نے طالبہ کو باحفاظت سیالکوٹ سے بازیاب کروا لیا۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کار خاتون کو سیالکوٹ سے گرفتار کر کے 19 سالہ طالبہ کو بازیاب کروایا۔

 

مقبول خبریں