پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں ذاتی دشمنی پر ایک شخص نے زہر دے کر 5 قیمتی مرغوں کو ہلاک کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق زہر دینے سے 5 لاکھ مالیت کے 10 مرغے ہلاک ہوگئے، متن کے مطابق مدعی نے کہا کہ مخالفین میرے مویشیوں کو بھی مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ایف آئی آر میں مدعی نے کہا کہ مخالفین مرغوں کو مارنے کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔