شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل بویا پوسٹ پر خودکش دھماکا

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا، مقامی پولیس


ویب ڈیسک December 19, 2025

پشاور:

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل بویا پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا تاہم فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ جاری ہے جبکہ خودکش حملہ کے مقام سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا۔ خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس، سیکیورٹی ادارے، بم ڈسپوزل اسكوارڈ اور ریسکیوں ٹیميں موقع پر پہنچ رہی ہیں۔

مقبول خبریں