صدر مملکت آصف علی زرداری کل عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری بھی انکے ہمراہ ہوں گے


ویب ڈیسک December 19, 2025

اسلام آباد:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت پانچ روزہ دورے کے دوران عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔ 

اس دورے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران کربلا سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی متوقع ہے۔
 

مقبول خبریں