ڈیفنس کے علاقے میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک منشیات فروش ہلاک

زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گی


ویب ڈیسک December 20, 2025

 ڈیفنس کے علاقے میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ملزم ایاز اسکول اور کالجز کے اطراف آئس فروخت کرتا تھا، ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا گیا، دوران چھاپہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

ایاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

اسی طرح  سی سی ڈی کا چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں زیر حراست ملزم مارا گیا، زیر حراست ملزم ذوالفقار علی کو سی سی ڈی ٹیم ریکوری کے لئے کے کر گئی، رائیونڈ روڈ شیر شاہ چوکی کے قریب ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔ پولیس نے ہلاک ملزم ذوالفقار علی کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

زیر حراست ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ ہلاک ملزم منشیات فروشی سمیت ڈکیتی، راہزنی جیسے سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

مقبول خبریں