توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، رانا ثنا اللہ

اپنے دورِ حکومت میں بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا


ویب ڈیسک December 20, 2025

وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپنے دورِ حکومت میں بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا آئین و قانون کے مطابق سنائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔

مقبول خبریں