جڑانوالہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں تھانہ روڈالہ کی حدود میں واقع چکنمبر 368گ ب میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جڑانوالہ پولیس نے کہا کہ سفاک ملزم 5 سالہ فضیلت کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو مکئی کے کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
پولیس نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے، سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتارکر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔