مصالحتی مرکز کے غیرفعال ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس 

مصالحت کا کلچر دنیابھر میں ہے، ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا، اسلام آباد میں جو مصالحتی مرکز بنایا تھا وہ بند پڑا ہے


ویب ڈیسک December 22, 2025

مصالحتی مرکز کے غیرفعال ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس  دیے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی  نے کہا کہ مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے مگر ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا، اسلام آباد میں جو مصالحتی مرکز بنایا تھا وہ بند پڑا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ  اس کے لیے پہلے وکلا کو، پھر ججز کو اور اس کے بعد عوام کو قائل ہونا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطمئن ہونا ہو گا کہ کیسز مصالحت کے ذریعے بھی حل ہو سکتے ہیں۔

مقبول خبریں