سندھ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی، آپریشن میں خطرناک ڈاکوؤں سمیت 16 ڈاکو مارے گئے ہیں۔
ایس ایس پی انور کھتران نے بتایا کہ نو ڈاکوؤں کی تصدیق ہوچکی ہے، سات ڈاکوؤں کی لاشیں تلاش کی جارہی ہیں، مجموعی طور پر اس آپریشن کے دوران 9 سے 16 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی انور کھتران نے کہا کہ ڈاکو ؤں کے لاشیں ابھی تک دریائی علاقوں میں ہیں، ہلاک ڈاکوؤں میں بکھرانی گینگ کا سرغنہ چھلو بکھرانی بھی شامل ہے جس کی ہیڈ منی 5ملین ہے۔
ہلاک ڈاکوؤں میں ازان آرزو ، ہزاروُسکھانی ، گمنی گوپانگ ، شاہ مراد شامل ہیں، ہلاک ڈاکوؤں میں ظفر عرف ظفری جھبیل 25لاکھ انعام یافتہ، بہادر عمرانی 25لاکھ انعام یافتہ شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران 27 ڈاکو زخمی ہوئے،آپریشن میں جبری اور ہنی ٹریپ میں اغوا کئے گئے 9 مغوی بازیاب کرائے گئے۔فی کس یرغمال مغوی کے ایک کروڑ طلب کیے جارہے تھے، ڈرون سرویلنس کے زریعے مغویوں کو کچے کے جزیروں سے بازیاب کرایا، زخمی ڈاکوؤں کا علاج کرنے کے لئے اغوا کیے گئے ڈاکٹر ڈسپینسری طارق رشید اور شاہد علی کو بھی بازیاب کرایا گیا۔