امریکا: خاتون کی معمول کی حکمت عملی نے بڑا انعام جتوا دیا

خاتون کی حکمت عملی نے ان کو ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا


ویب ڈیسک December 23, 2025

امریکا میں ایک خاتون نے اسکریچ آفس لاٹری کے پہلے دس ٹکٹ خرید کر ایک لاکھ ڈالر جیت لیے۔

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ نئے پیکٹ سے پہلے دس ٹکٹ خریدنا ان کی معمول کی حکمت عملی ہے اور اس حکمت عملی نے اسے ایک لاکھ ڈالر کی بڑی انعامی رقم جتوادی۔

انہوں نے فوراً اپنے ٹکٹ اسٹور کے اسکینر پر چیک کیے جس سے انہیں معلوم ہوا کہ ایک ٹکٹ میں انعام نکلا ہے البتہ اسکینر نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کتنی رقم جیتی ہے۔

جیتنے والی خاتون نے اپنا ٹکٹ اسٹور کے کلرک کو دیا، جس نے انہیں بتایا کہ یہ ایک لاکھ ڈالر کا انعام ہے۔

مقبول خبریں